آئینی بینچ : آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ جاری
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق درخواست پر سماعت کی۔
جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کےخلاف درخواست محمود اختر نقوی نےدائر کی تھی۔
یاد رہےکہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندو خیل،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے۔
آئینی بینچ نے کیس کا فیصلہ سناتےہوئے درخواست خارج کر دی،آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا جب کہ رجسٹرار آفس کی جانب سےدرخواست پر ناقابلِ سماعت کے اعتراضات برقرار رہے۔
گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت مجموعی طور پر 2ہزار سےزائد مقدمات رواں ہفتے سماعت کےلیے مقرر کیے تھے۔
واضح رہےکہ رواں ماہ کے شروع میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سے بڑھاکر 5 سال کےحوالے سے ترمیمی بل منظور کیاگیا تھا۔
24 نومبر کا احتجاج نند بھاوج کی اندرونی لڑائی کی بھینٹ چڑھ جائے گا : طلال چوہدری
بعد ازاں قومی اسمبلی و سینیٹ سے آرمی چیف،ایئر چیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت 3 سے 5 کرنے کےحوالے سے منظور ہونےوالے بل پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کر دیے تھے۔