آئینی عدالت : چیف جسٹس امین الدین نے پہلا انتظامی حکم جاری کردیا

27 ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے پہلا انتظامی حکم جاری کردیا۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت مقرر کردیا۔ اس کے علاوہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیاہے۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کےبعد وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کا نوٹیفکیشن جاری بھی کر دیا گیا جس کےمطابق محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار ہوں گے۔
