آئینی عدالت : رہائی فورس کی تشکیل پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے جواب طلب

 

 

 

وفاقی آئینی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے رہائی فورس کی تشکیل پر 10 دن میں جواب طلب کرلیا۔

وفاقی آئینی عدالت میں رہائی فورس کی تشکیل کےخلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،عدالت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو 10 دن میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں شواہد سے متعلق دستاویزات پیش کرتےہوئے مؤقف اختیار کیاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ ان کا مقابلہ ڈاکوؤں سے ہے جب کہ امن و امان سے متعلق کراچی ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

دوران سماعت جسٹس علی باقر نے استفسار کیاکہ کیا کابینہ کی جانب سے ایسی فورس بنانے کی اجازت دی گئی تھی؟اس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ کابینہ نے ایسی کوئی اجازت نہیں دی۔ دالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہونےکو یقینی بنایا جائے۔

چیف جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیےکہ سزایافتہ افراد کےلیے ایسی فورس نہیں بننی چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی رہائی کےلیے فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

Back to top button