آئینی عدالت : اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کےلیے مقرر

 

 

 

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی وفاقی آئینی عدالت میں انٹرا کورٹ اپیل سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس حسن رضوی، جسٹس باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل  6 رکنی لارجر بینچ 24 نومبر کو انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرےگا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز کا تبادلہ درست قرار دیا تھا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

 

 

 

 

Back to top button