دینی مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر مشاورت، نیا آرڈیننس لانے پر غور
دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل کے لیے نیا آرڈیننس لانے پر غور کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایوان صدر، ایوان وزیرِ اعظم اور وزارت قانون میں مشاورت جاری ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں جے یو آئی ف کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شامل ہیں۔
مشاورتی عمل مکمل ہونے پر صدرِ مملکت مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔
ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے نامزدگیاں طلب
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کی تجویز وزیرِ اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقاتوں میں سامنے آئی۔
ذرائع کے مطابق مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس پر جے یو آئی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آرڈیننس میں ڈائریکٹریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ دیا جائے گا۔