مچھلی کے تیل کے کیسپولز کااستعمال صحت کیلئےمفیدقرار

مچھلی کے تیل کو دل کی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے مگر یہ مزاج پر بھی طاقتور اثرات کرسکتا ہے۔
مچھلی کے تیل کو دل کی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے مگر یہ مزاج پر بھی طاقتور اثرات کرسکتا ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پر مشتمل مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس کے استعمال کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق میں 67 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرکے دیکھا گیا کہ مچھلی کے تیل سے ڈپریشن پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ان کلینیکل ٹرائلز میں ڈپریشن سے محفوظ افراد اور ڈپریشن کے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا۔
ان افراد میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے استعمال (غذاؤں، سپلیمنٹس یا دونوں کے امتزاج) یا اس سے دوری کے اثرات کا موازنہ کیا گیا۔
