توہین عدالت کیس: طلعت حسین، مطیع اللہ جان کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل لارجر بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر جاری توہین عدالت کے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اینکر پرسن طلعت حسین، وقاص ملک ایڈووکیٹ اور مطیع اللہ جان کو نوٹس جاری کردیے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی گئی، وقاص ملک ایڈووکیٹ، صحافی مطیع اللّٰہ جان اور طلعت حسین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت مل گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل فریقین اپنے جواب عدالت میں جمع کرائیں، پیمرا وقاص ملک کے انٹرویوز کا ٹرانسکرپٹ تیار کرے اور آئندہ سماعت سے قبل عدالت میں جمع کرائے۔ صحافی حامد میر، پی ایف یو جے کے صدر، سینئر قانون دان احمر بلال صوفی اور سید احمد حسن شاہ عدالتی معاون مقرر کیے جاتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔
