ممکنہ دھرنے پرجے یو آئی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

جے یو آئی کے سری نگر ہائی وے پر ممکنہ دھرنے کیخلاف اسلام آباد انتظامیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی ہدایات کی روشنی میں جے یو آئی کو اجتماع کا این او سی بھی جاری کیا، لیکن سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی اب سرینگر ہائی وے بلاک کر رہی ہے۔

مفتی عبداللہ اور مولانا عبدالمجید ہزاروی کو فریق بناتے ہوئے درخواست کی گئی کہ فریقین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، انتظامیہ نے جے یو آئی کو 25 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی تاہم سیاسی جماعت نے 26 مارچ کو جلدہ کرنے کی استدعا کی۔

حکومتی کمیٹی کا ایم کیو ایم، ق لیگ سے رابطہ

اس پر انتظامیہ نے جے یو آئی کو جلسے کے ایس او پیز فالو کرنے کی ہدایت کی جس میں میں کہا گیا کہ سری نگر ہائی وے کو کسی صورت بند نہیں کیا جائےگا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) نے حکومت کے خلاف مہنگائی مارچ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قافلے 26 مارچ کی شام اسلام آباد میں داخل ہوں گے اور سری نگر ہائی وے پر جمع ہوں گے۔

Back to top button