شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے 7 مئی کے فیصلے کے باوجود ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے سے متعلق قانون سازی نہیں کی، حالانکہ عدالت نے واضح حکم دیا تھا کہ ان افراد کو اپیل کا موقع دیا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، اس لیے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یہ درخواست سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے وکیل خواجہ احمد حسین کے ذریعے دائر کی ہے۔

Back to top button