وزیراعظم سے کونٹینٹ کریئیٹرطلحہ احمدکی ملاقات،اعزازی شیلڈدی

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی، وزیراعظم نےاعزازی شیلڈ اور الیکٹرانک ٹیبلیٹ بطور انعام پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کامیاب تخلیقی سرگرمیوں اور متاثر کن مواد کی تعریف کی اور ان کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے اعزازی شیلڈ سے نوازا۔
وزیراعظم نے طلحہ احمد کو ذاتی طور پر ایک ٹیبلیٹ بھی بطور تحفہ پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے نوجوان اور بچے آج کی ڈیجیٹل دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلحہ احمد پاکستانی قوم کی بے پناہ صلاحیتوں کی ایک نمایاں مثال ہیں۔
طلحہ احمد نے وزیراعظم کی جانب سے ملنے والی پذیرائی اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
