متنازعہ ایکس پوسٹ،عمران خان کیخلاف بغاوت پراکسانے کامقدمہ درج

حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر  اکسانے کے الزام میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ذرائع

ذرائع کے مطابق عمران خان کیخلاف  مقدمہ نمبر 1138/24 مورخہ 13 ستمبر 2024 کو درج کیا گیا۔سائبر کرائم کی چار رکنی ٹیم آج شام 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ گچھ  کے لیے پہنچی۔ڈپٹی سپریڈینڈنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔وکلاء سے مشاورت کا بہانہ بنا کر بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے  انکار کر دیا۔چار رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی۔

آئینی ترمیم کا بل کل پیش ہوگا،حکومتی ترجمان بیرسٹرعقیل کی تصدیق

 تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔

Back to top button