ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے پر تنازع

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کرنے کے فیصلے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور کے شاہی باغ میں واقع ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

دریں اثنا غیرمصدقہ اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل کےمیچز پشاور میں نہیں ہوں گے کیوں کہ فرنچائزز نے شہر میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزاد سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سابق مشیر عمران خان نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

ارباب شہزاد نے کہا کہ دادا کا نام تبدیل کر کے عمران کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے،ان کے والد کی خدمات کے اعتراف میں پشاور میونسپل کمیٹی نے ان کی وفات کےبعد ایک قرارداد کے ذریعے اسٹیڈیم کا نام رکھاتھا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا صوبائی حکومت نے عمران خان سے اجازت لی ہے کیوں کہ عمران خان ہمیشہ زندہ لوگوں کے نام پر سڑکوں یا عمارتوں کے نام رکھنےکے سخت مخالف رہےہیں۔

عمران خان فوج کو اپنی جماعت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے : خواجہ آصف

ارباب شہزاد نےکہا کہ عمران خان کی ہدایات کےمطابق، 2013 میں صوبائی کابینہ نے ان کی موجودگی میں یہ فیصلہ منظور کیا تھاکہ کسی بھی زندہ شخص کے نام پر کوئی عمارت یا سڑک منسوب نہیں کی جائےگی۔انہوں نے زور دیاکہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

Back to top button