کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا گیارہواں گانا ٹھگیاں ریلیز

کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے گیارہوں گانے ’ٹھگیاں‘ کو ریلیز کر دیا گیا ہے، قرة العین بلوچ اور زین زوہیب کی آواز میں‌ گائے گئے پنجابی گانے کو 13 مارچ کو ریلیز کیا گیا۔

پنجابی گانے ’ٹھگیاں‘ سے قبل بھی ’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ کے تحت پنجابی زبان کے متعدد گانے ریلیز کیے گئے ہیں، رواں سیزن کے جاری کردہ 11 میں سے نصف سے زائد گانے پنجابی زبان میں ریلیز کیے گئے، بعض گانوں میں پنجابی کے ساتھ اردو بھی مکس کی گئی ہے۔

اس بار کوک سٹوڈیو میں اب تک صرف ایک دوسری علاقائی زبان یعنی بلوچی میں ’کنا یاری‘ کو جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا۔عام طور پر ’کوک سٹوڈیو‘ کے تحت دیگر علاقائی زبانوں سندھی، پشتو اور سرائیکی میں بھی گانے ریلیز کیے جاتے رہے ہیں۔

’ٹھگیاں‘ کی شاعری زین زوہیب نے لکھی ہے جبکہ اس کی موسیقی کو ذوالفقار علی جبار المعروف زلفی کے ساتھ ترتیب دیا ہے، گانے کے ذریعے قرة العین بلوچ نے بھی کوک سٹوڈیو میں واپسی کی۔

’بے پروا‘ سے قبل گزشتہ ماہ 28 فروری کو ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے نویں گانے ’معزز صارف‘ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے میشا شفیع اور ان کے فارس شفیع نے گایا تھا۔

’معزز صارف‘ سے قبل 21 فروری کو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آٹھواں گانا ’پیچھے ہٹ‘ ریلیز کیا گیا تھا، جسے جسٹن بیبیز اور حسن رحیم نے گایا تھا، اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے ساتویں گانے ’یہ دنیا‘ کو 12 فروری کو جاری کیا گیا تھا، جسے یوزک بینڈ ’قراقرم‘ کے شیری خٹک نے طلحہٰ انجم اور فارس شفی کے ساتھ گایا تھا۔

کوک سٹوڈیو کا آغاز 14 جنوری سے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ’تو جھوم‘ سے ہوا تھا، جسے شائقین نے خوب سراہا تھا۔

Back to top button