چیمپئنز ٹرافی کی ڈیوٹی سے انکار کرنے والے پولیس اہلکار برطرف

چیمپیئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار کرنے پر 115 پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کو چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے انکار پر برطرف کیاگیا، ذرائع کا کہنا ہےکہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیاگیا۔

برطرف کیےگئے اہلکار اینٹی رائیٹ فورس سے تعلق رکھتےتھے اور انہیں ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ متعدد اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر آنے سے انکاری تھے، جب کہ کچھ بہانے بناکر غیر حاضر رہے۔

پولیس ذرائع کےمطابق برطرف کیےجانے والے اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیرحاضر رہے۔بعض اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر نہ آنے کےلیے مختلف بہانے بنائے۔

کرکٹ میچز کےدوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود بعض اہلکاروں نے ڈیوٹی کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

محکمہ پولیس کے حکام نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں، اور ایسی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button