کرونا کے 1649 نئے کیس، 28 ہزار سے زائد اموات

ملک بھر میں کرونا کیسز میں اضافہ،24 گھنٹوں کے دوران 1649 نئے کیس رپورٹ کیے گئے ہیں، جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے۔

ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہوگئی، این سی او سی کے مطابق ایک ہزار 649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، سندھ میں 4 لاکھ 87 ہزار 668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، بلوچستان میں 33 ہزار 659، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 396 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 کیسز درج ہوئے۔

کوئٹہ میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 6 دہشتگرد مارے گئے

اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 47 ہزار 572 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 2 نئے ٹیسٹ ہوئے، اب تک 12 لاکھ 58 ہزار 987 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 617 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
کرونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی، پنجاب میں

13 ہزار 80، سندھ میں 7 ہزار 681، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 943، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 748 مریض زندگی کی بازی ہارگئے۔

Back to top button