کرونا نے مزید 4 افراد کی جان لے لی

کرونا وائرس نے ملک بھر میں مزید 4 افراد کی جان لے لی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 30 ہزار 417 ٹیسٹ کیے گئے۔
ملک بھر میں 30 ہزار سے زائد ٹیسٹوں کے دوران 189 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد رہی، 451 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
