کرپشن کیس : پرویز الہیٰ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

 

 

 

گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔

احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے کرپشن ریفرنس پر سماعت کی،نیب نے دو نئے ملزمان آنے کےبعد ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا،عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کرلیا۔

Back to top button