خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہوتے ہوئے دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے؟ : طلال چوہدری

 

 

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی 13 سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت ہے، اپنی حکومت ہوتے ہوئے دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے؟ پی ٹی آئی نے ہزارہ اور ہری پور کے لوگوں کو کیا دیا ہے؟ عوام پی ٹی آئی سے مایوس ہوئے ہیں۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،پی ٹی آئی کہتی ہےکہ پورا لاہور ان کا ہے تو پھر لوگ ان کےلیے ووٹ دینے نکلے کیوں نہیں؟ و لوگ ہری پور میں نہیں جیت سکے وہ لاہور میں کیسے جیتیں گے؟

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 13 سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت ہے، اپنی حکومت ہوتے ہوئے دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے؟

طلال چوہدری نے کہا کہ عوام نے کام اور کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔جو لوگ ہری پور میں نہیں جیت سکے وہ لاہور میں جیتیں گے؟ چیزیں ریورس ہورہی ہیں، عوام پی ٹی آئی سے مایوس ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان :5 سالہ آئینی مدت مکمل، اسمبلی تحلیل، یار محمد ناصر نگراں وزیراعلیٰ مقرر

وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 13 سال میں خیبرپختونخوا کے عوام کو کیا دیا ہے؟پی ٹی آئی نے ہزارہ اور ہری پور کے لوگوں کو کیا دیا ہے؟ خیبرپختونخوا میں الیکشن لڑنا اور پنجاب میں نہ لڑنا، یہ دہرا اصول کیوں ہے؟

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہاکہ پشاور میں حملہ کرنےوالے پاکستانی شہری نہیں تھے،ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ ان دہشت گردوں کو فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے،افغان سر زمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔افغانستان میں 36 سے زیادہ انٹرنیشنل دہشت گرد گروپس ہیں جو پوری دنیا میں آپریٹ کررہے ہیں، پاکستان میں حملے کرنےوالے یہ دہشت گرد بھارت کی پراکسیز ہیں۔

 

Back to top button