اسلامی نظریاتی کونسل نےودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف فیصلہ واپس لے لیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  ود ہولڈنگ ٹیکس معاملے پر اگلے اجلاس میں دوبارہ غور کریں گے،  ودہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ  اجلاس کا  آخری  ایجنڈا  آئٹم تھا، اجلاس کے دوران کھانا لگ گیا  تو متعدد ارکان چلے گئے۔

علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ کونسل کے متعدد ارکان ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف تھے، نوٹ لینے والے عملے نے سمجھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی پریس ریلیز  میں ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا گیا تھا۔

پریس ریلیز   اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ  ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی اور  زیادتی کے مترادف ہے۔

اس کے علاوہ  کونسل نے سپریم کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جس میں نکاح کے بعد رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں نان نفقہ کی ادائیگی لازم قرار دی گئی تھی، کونسل کے مطابق یہ فیصلہ قرآن و سنت کے خلاف ہے۔

Back to top button