عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے گرفتار 32 ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کردیا
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نےڈی چوک پرپی ٹی آئی کےاحتجاج کےدوران گرفتار 32 ملزمان کو کیسزسےڈسچارج کر دیا۔
احتجاج میں گرفتار 32 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیےرات گئےانسداد دہشتگردی عدالت کےجج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
رات دیر گئےملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جہلم جیل سے پیش کرنےپرجج ابو الحسنات ذوالقرنین نے برہمی کا اظہار کیا۔ ملزمان کی جانب سےان کےوکیل انصر کیانی رات پیش ہوئے۔
عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو ہوگی
تفتیشی افسرکا کہنا تھا ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا لیکن شناخت پریڈ نہ ہوسکی، ملزمان کے 30، 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکیا جائے۔
وکیل صفائی انصر کیانی کا کہنا تھا پولیس نے نمبر پورے کرنے کیلئےمزدوروں کو گھروں سے گرفتار کیا۔
عدالت نےکمرہ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر انہیں کیسزسےڈسچارج کر دیا۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتارکیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوا دوں گا۔
خیال رہےکہ پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار 32 ملزمان کی تھانہ آئی نائن اورتھانہ مارگلہ کے کیسز میں ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔