عدالت نے فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کی، جس دوران سابق وفاقی وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مدعی مقدمہ کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹِ گرفتاری جاری کیے، اور کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل سنے جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

Back to top button