فرحان اختر اور شبانی کی شادی کے بعد کورٹ میرج

بالی ووڈ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار فرحان اختر اور اداکارہ شبانی ڈنڈیکر نے شادی کرنے کے دو دن بعد کورٹ میرج بھی کر لی۔ معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کے سوتیلے اور اور نغمہ نگار جاوید اختر کے سگے بئٹے فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے 19 فروری کی دوپہر کو ریاست مہارا شٹر کے شہر ممبئی میں شادی کی تھی.

تاہم انہوں نے 21 فروری کے روز کورٹ میرج بھی کرلی۔ وجہ یہ ہے کہ فرحان اختر مسلمان ہیں اور شبانی ہندو، لہذا شادی مسلم اور ہندو دونوں طریقوں سے ہوئی جس کے بعد اسے بزریعہ کورٹ میرج عدالت میں بھی رجسٹرڈ کروا لیا گیا ہے۔

بھارتی سپیشل میرج ایکٹ کے تحت جب دو مسلمان مذاہب سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی شادی کرتے ہیں تو اسے عدالت میں رجسٹرڈ کروانا ضروری ہوتا ہے۔ شبانی اور فرحاں اختر نے ممبئی کی عدالت میں شادی رجسٹرڈ کروانے کے بعد ممبئی کے علاقے کھنڈالا میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں، شوبز شخصیات، رشتے داروں اور دوستوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ شادی کی رجسٹریشن کے موقع پر دونوں نے گلابی رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

بھارتی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ کی مشکلات میں مزید اضافہ

خیال کیا جا رہا ہے کہ عدالت میں شادی کی رجسٹریشن کے بعد ممکنہ طور پر دونوں دکھاوے کی خاطر ہندو رسومات کے تحت بھی شادی کریں گے۔ دونوں کی شادی کی تقریبات 17 فروری کو شروع ہوئی تھیں اور ان کی شادی تقریبات میں ریتیک روشن، امریتا اروڑا اور ریا چکربورتی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

یہ شبانی ڈنڈیکر کی پہلی جب کہ فرحان اختر کی دوسری شادی ہے، دونوں کے درمیان گزشتہ 5 سال سے تعلقات تھے۔ شبانی ڈنڈیکر سے قبل فرحان اختر نے سال 2000 میں ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں، ان کے درمیان شادی کے 16 سال بعد 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Back to top button