عدالت کا پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی قاضی احمد اکبر کی جائیداد ضبط کرنے حکم جاری کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے رہنما پی ٹی آئی ایمان طاہر کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کردیے،دونوں ملزمان کےخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج ہیں۔
ملزمان کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دےکر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئےتھے۔
اٹک پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کےلیے روپوش ہیں،مسلسل روپوشی اور عدم حاضری پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کے احکامات جاری کیے۔
بلوچستان اور KPKمیں گرینڈ فوجی آپریشن کا مطالبہ زور کیوں پکڑنے لگا؟
یاد رہےکہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔