عدالت کا عمران خان کو کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کا عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی اور بچوں سے بات کرانے کا حکم۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں عمران خان کو کتابوں کی عدم فراہمی اور بچوں سے بات نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتےہوئے عمران خان کو فوری طور پر کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے عمران خان کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کرتےہوئے کہاکہ عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

عدالتی حکم میں کہاگیا ہےکہ عید سے قبل عمران خان کی اپنے بچوں سے بات بھی کرائی جائے، عید مذہبی تہوار ہے،درخواست گزار کی بچوں سے فوری بات کرائی جائے۔

Back to top button