کچہری خودکش دھماکا، اسلام آباد بار کونسل  کا3 روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار کونسل کی اسلام آباد دھماکےکی مذمت،3روزہ سوگ کااعلان کردیا۔

بار ایسوسی ایشن اور بار کونسل نے اس واقعے کو بزدلانہ اور عدلیہ پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور عدالتوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے آئی جی اسلام آباد سے فوری طور پر ضلع کچہری کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔

دونوں اداروں نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 سے 14 نومبر تک اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد بار کونسل نے جنرل ہاؤس اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مجرموں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے، شفاف اور فوری تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن نے عدلیہ کی آزادی اور قانونی برادری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عدالتوں کی سیکیورٹی فوری طور پر بہتر بنائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

 

Back to top button