بنگلہ دیش نے انڈر19کرکٹ ایشیا کپ کاٹائٹل نام کرلیا

 بنگلہ دیش نے یو اے ای کی ٹیم کو ہرا کرانڈر19کرکٹ ایشا کپ کا ٹائٹل نام کرلیا۔
دبئی میں منعقدہ انڈر19ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے یو اے ای کی ٹیم کو 195رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
فائنل میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 282 رنز بنائے۔عاشق الرحمان نے 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رضوان 60 اور عارف الاسلام نے 50 رنز بنائے۔
بنگلادیش کے283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کو پوری ٹیم بنگلادیش کے بولرز کا سامنا نہ کرسکی اور 25 ویں اوور میں صرف87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلادیش کی جانب سے روہانت اور معروف مریدھا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اقبال حسین اور شیخ پرویز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں یو اے ای نے پاکستان

سافٹ امیج کا زہر

اور بنگلادیش نے بھارت کو شکست دی تھی۔

Back to top button