کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہئے
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہئے، آئی سی سی کو چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز دی ہے جس پر بھارت کا ردعمل نہیں آیا، رمیز راجہ نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں کیا جا سکتا، معلوم نہیں کہ آئی سی سی میں 4 ملکی ٹورنامنٹ پر کیا ردعمل ملے گا۔
انٹرنیشنل براڈ کاسٹر نے کہا کہ پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، پاک بھارت میچوں کی طرح ایشز کی بھی ویورشپ بھی بہت زیادہ ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے 4 ملکی ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کیا ہے لیکن بھارت اور انگلینڈ نے 4 ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق ابھی بیان نہیں دیا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی فول پروف سکیورٹی اور کرکٹ کی میزبانی کرنے کا ثبوت دیا ہے، مجھے بھارت اور پاکستان کی معیشت کا بخوبی معلوم ہے، ہمارے پلانز پاکستان سپر لیگ کو بہتر سے بہتر کرنےکے ہیں لیکن فرنچائز کرکٹ بین الاقوامی مقابلوں کا متبادل نہیں ہو سکتی۔
پاکستان نے 34 سال بعد آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز2-1 جیت لی
پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی آکشن سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو آکشن کی جانب ضرور لے کر جائیں گے، ابھی پی سی بی نے پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی فروخت کے لیے مختلف کیٹیگریز بنا رکھی ہیں۔