کرسٹیانو رونالڈو کے نومولود بچے کا انتقال ہوگیا

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کے دوران ایک نومولود بچہ چل بسا، فٹ بالر نے 18 اپریل کو انسٹاگرام پر اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔

پرتگالی فٹ بالر نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ بتا رہا ہوں کہ ہمارے بچے کا انتقال ہو گیا، لیکن بچی کی پیدائش انہیں ’امید اور خوشی‘ کے ساتھ اس لمحے کو جینے کی طاقت دیتی ہے۔

پرتگالی فٹ بالر اور ان کی گرل فرینڈ روڈریگوئیز دونوں نے میڈیکل ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ہم سب اس نقصان پر بہت غمزدہ ہیں۔

روس کی برطانوی وزیراعظم پر پابندی

جوڑے کی جانب سے گزشتہ سال اکتوبر میں اعلان سامنے آیا تھا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ کے 37سالہ اسٹار اور ان کی 28 سالہ گرل فرینڈ روڈریگوئیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر الٹراساؤنڈ کی تصاویر شیئر کر کے لکھا تھا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

Back to top button