نکاح کے باوجود پروپوزل قبول کرنے پر مریم نفیس پر تنقید

اداکارہ مریم نفیس اپنے ہی شریک حیات کی جانب سے شادی کی پیشکش کیے جانے اور اسے قبول کرنے پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں، وجہ یہ ہے کہ دونوں کے نکاح کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ اداکارہ مریم نفیس نے انسٹا گرام پر اپنے ہونے والے شریک حیات فوٹو گرافر امان احمد کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مریم نفیس نے رومانوی انداز میں کھچوائی گئی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ جب بھی امان احمد کی جانب سے شادی کی پیش کش کے لمحات کو یاد کرتی ہیں تو ان کی آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں۔
اداکارہ نے امان احمد جیسے نفیس اور پیار کرنے والے شخص کے ملنے پر شکرانے بھی ادا کیے اور لکھا کہ کاش کہ وہ اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان کر سکتیں، مریم نفیس نے دیگر خواتین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ ایسے شخص کو اپنا ہمسفر بنائیں جو ان کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دے اور ساتھ ہی لکھا کہ افسانے سچ بھی ہو جاتے ہیں۔ مریم نفیس نے لکھا کہ اگرچہ ان دونوں کی شادی کی تاریخ بھی طے ہو چکی ہے، تاہم اس کے باوجود ان کے ہونے والے شریک حیات نے انہیں شادی کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کر لی، اداکارہ نے اپنے ہونے والے شریک سفر کے ساتھ کھچوائی ہوئی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں امان احمد کو انہیں انگوٹھی پہناتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مریم نفیس کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے بھی ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتےہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تاہمنکئی مداحوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ جب وہ پہلےہی منگنی اور نکاح کر چکے ہیں تو دوبارہ کس چیز کی پیش کش اور یہ سب ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے نئے گانے ’’ٹھگیاں‘‘ کی دھوم
مداحوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتےہوئے انہیں مغرور بھی قرار دیا اور کہا انہیں پیسوں کا مان ہے، جس وجہ سے وہ یہ سب کچھ کرتے پھر رہے ہیں۔ بعض لوگوں نے لکھا کہ اب نیا ٹرینڈ آگیا کہ نکاح کے بعد شادی کی پیش کش کرو۔ لوگوں نے اداکارہ کو منگنی اور نکاح ہوجانے کے بعد دوبارہ شادی کی پیش کش کو قبول کرنے اور ان کے شریک سفر کی جانب سے پروپوز کیے جانے پر ان پر تنقید کی۔ خیال رہے کہ مریم نفیس نے مئی 2021 میں امان احمد کے ساتھ عروسی لباس میں کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کی تصدیق کی تھی، اس وقت بھی مریم نفیس نے واضح نہیں کیا تھا کہ شادی کی یا نکاح کیا؟ تاہم نکاح اور نئی زندگی شروع کرنے کے ہیش ٹیگز استعمال کیے تھے۔
اس وقت بھی زیادہ تر لوگوں نے سمجھا تھا کہ شاید مریم نفیس نے کرونا کی وجہ سے خاموشی سے شادی کرلی، تاہم اب اداکارہ نے بتایا کہ ان کی تاحال شادی نہیں ہوئی مگر ان کی شادی کی تاریخ طے ہو چکی ہے، اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ ان کی شادی کب تک ہوگی، تاہم امکان ہے کہ وہ رواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔
