عمران کی حمایت پر ریحام خان کی فنکاروں پر تنقید

 

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی بڑی ناقد سمجھی جاتی ہیں

اور وہ ان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ اس مرتبہ انہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ان فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد دائر ہونے کے بعد وزیر اعظم کے ساتھ اظہار یک جہتی کر رہے ہیں، ریحام نے فنکاروں کے اس عمل کو انتہائی شرمناک قرار دیا یے اور اسکی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں بلال قریشی، عمران عباس، ہمایوں سعید، منیب بٹ، ایمن خان، ہارون شاہد اور ثمینہ پیرزادہ نے اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد دائر ہونے کے بعد وزیراعظم کی حمایت میں ٹوئیٹس کی ہیں۔

ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت دُکھ ہوا کہ وہ اداکار جن کی ہم آن سکرین ٹیلنٹ کی وجہ سے عزت کرتے ہیں، وہ نہایت بے شرمی کے ساتھ عمران خان کی فاشسٹ حکومت کی آواز بنے ہوئے ہیں حالانکہ اب اس عوام دشمن حکومت کے اقتدار کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔

 

ریحام خان نے لکھا کہ ہمارے فنکاروں کو عمران خان کے سیاسی مخالفین پر حمل

خاتون اول کو ٹارگٹ کرنے کیلئے فرح بی بی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

ہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے، وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے ان ستاروں کو یہ بھی تجویز دی کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں بجائے کہ ایک فاشسٹ وزیراعظم اور اس کی حکومت کا سہارا بننے کی کوشش کریں۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ساڑھے تین سال میں پاکستانی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے اور غریب مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں لہذا ایسی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا عوام دشمنی ہے۔

ریحام خان کی اس ٹوئیٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے اپنی رائے کا اظہار کیا، اکرم خان نامی صارف نے رائے دی کہ ہر کسی کو اظہار خیال کا پورا حق حاصل ہے، آپ کو اس طرح کسی پر غصہ کرنے کا حق نہیں۔ جاوید خان نامی صارف نے کہا کہ آپ کو ایسی رائے نہیں دینی چاہئے کیونکہ آپ پہلے بھی ٹوئیٹر پر غلط الزام لگانے پر معافی مانگ چکی ہیں۔ فیصل خان نامی صارف نے رائے دی کہ لگتا ہے آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، فاطمہ بتول نامی صارف نے لکھا کہ کیا آپ فنکاروں کو دھمکیاں دے رہی ہیں، محمد نامی صارف نے لکھا کہ عمران کی جانب سے طلاق ملنے کے بعد آپ کا ذہنی توازن کھو چکا ہے۔

Criticism of Reham Khan’s artists for supporting Imran ] video in Urduhttps://youtu.be/qw9pduku8ck

Back to top button