عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کر گئی، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 113 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اسی دوران وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد پابندیاں ہٹا دیں

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ نچلے اور درمیانے طبقے کی عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں اس اضافے سے متاثر نہیں ہوں گی، اور صرف لگژری گاڑیوں کے ہائی آکٹین فیول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Back to top button