عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں نے خطرناک حد تک اضافہ کر لیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ آئل نے ریکارڈ ماہانہ اضافے کی طرف پیش رفت کی ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پھیلاؤ نے دنیا بھر میں توانائی کے بحران کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق آج برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.09 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 115.66 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 102.56 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

صرف ایک ماہ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو خلیجی جنگ 1990 کے بعد سب سے بڑا ماہانہ اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس غیر معمولی اضافے کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچویں حصہ تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔

اب پاکستان میں بھی پٹرول لائنوں میں لگ کر کوٹے پر ملے گا

جنگ کے اثرات اب صرف خلیج تک محدود نہیں بلکہ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب جیسے اہم تجارتی راستے بھی خطرے میں آ گئے ہیں۔

صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب یمن کے حوثی قبائل نے پہلی بار اسرائیل پر حملے کیے، جس سے تنازعہ پورے مشرق وسطیٰ تک پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Back to top button