سی ٹی ڈی نے لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالےخودکش بمبار کو گرفتارکرلیا

برکی روڈ پرسی ٹی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک خودکش بمبار کوگرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق خفیہ اطلاع پر 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے برکی کے نواح میں چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نےفائرنگ شروع کردی،کراس فائرنگ میں ایک خودکش دہشتگرد پکڑا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔
طورخم بارڈر کی بندش سے پاک افغان سالانہ تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمدکیا گیا جب کہ فرار ہونے والےدہشتگردکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق خودکش دہشتگرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سےہوئی ہےجو بلوچستان کا رہائشی ہے اور لاہورمیں بڑے حملےکی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔
