سی ٹی ڈی کی بنوں میں کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

انسداد دہشتگردی سکواڈ کی بنوں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق بنوں کے علاقے تھانہ لکی کے حدود امیر وانڈا روڈ پر دہشتگردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
وزیراعظم نے سانحہ مری کی تحقیقات کا حکم دے دیا
جس کے دوران دہشت گردوں نے ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کر دی، اور جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر دہشتگرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے فرار ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا جا رہا ہے، اور ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزینز اور کافی تعداد میں کارتوس اور 02 بنڈولوئر اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
