سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں آپریشن ، 6 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے لکی مروت کے علاقے شاگئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا،تقریباً 40 منٹ تک جاری رہنےوالی کارروائی میں دہشت گردوں کے مزید ساتھی فرار ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 2 پستول، 8 دستی بم اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیوں کیا؟رانا ثنا اللہ نے اندر کی بات بتا دی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے فتنہ الخوارج کے 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
