ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد کیوباکابات چیت سے صاف انکار

کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانیل نے ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعدامریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کردیا۔

کیوبا کے صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ امریکی حکومت کے ساتھ مہاجرین کے علاوہ کسی بھی موضوع پر کوئی گفتگو نہیں ہو رہی۔ ان کا یہ ردعمل اس بیان کے بعد آیا جس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا اور کیوبا کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

خیال رہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کیوبا نے کئی برسوں تک بڑی مقدار میں وینزویلا سے ملنے والے تیل اور پیسے پر گزارا کیا اور جواب میں وینزویلا کے دو آمروں کو سکیورٹی سروس مہیا کی لیکن اب وینیزویلا کو دنیا کی سب سے طاقت ور امریکی فوج کا تحفظ حاصل ہے۔

ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کیوبا کے لیے اب کوئی پیسہ یا تیل نہیں جائے گا، کیوبا فوری معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

Back to top button