موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں : فضل الرحمان

سربراہ جمعیت علمائےاسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مرضی کے انتخابات سے کبھی بھی ہمیں ٹرخایا نہیں جا سکتا۔
چارسدہ میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم نے آئین میں انسانی حقوق کا تحفظ کیا، ان شاء اللہ ہماری کوششوں سےپاکستان سے سود کا خاتمہ ہو جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ پختونخوا میں مذہب کی گہری جڑیں اکھاڑنے کیلئے این جی اوز کو استعمال کیا گیا، مدارس، علوم اور سیاست کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
حقیقی آزادی کی جدوجہد پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا،عمران خان
سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں، ایسی اسمبلیاں تو میں خود مٹی سے بنا سکتا ہوں، ہمارا صوبہ آگ میں جل رہا ہے،خیبرپختونخوا اور وفاق میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،حکومت نا اہل لوگوں کے پاس ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آج سیاست کا مقصد کرسی اور اقتدار کاحصول ہے، مرضی کے انتخابات سے ہمیں ٹرخایا نہیں جاسکتا، ایسے الیکشن تو حسینہ واجد نےبھی کرائے تھے۔
