موجودہ حکومت مغرب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے: فضل الرحمان

 

 

 

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پر کام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عمل پیرا ہے۔

مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف،ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام دلوانے کی بات کررہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی،مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی، پاکستان وہ نہیں جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں،حکومت عوام کو ان کےحقوق دے،آج آئین کو کھلونا بنادیا گیا ہے اور عوامی خواہشات کے بجائے بڑے لوگوں کی مرضی چل رہی ہے۔

 

18ویں ترمیم میں تبدیلی کا سوچنے والے آگ کے ساتھ کھیل رہے ہیں : بلاول بھٹو

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہا جاتا تھاکہ عمران خان مغربی ایجنڈے پر کام کر رہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کررہی ہے۔

 

Back to top button