لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہیرے اور دیگر سامان پکڑ لیا
لاہورائیرپورٹ پرکسٹمز نے اسمگل کیے جانے والے ہیرے اور دیگرقیمتی سامان ضبط کرلیا۔
ترجمان نےبتایا کہ اے سی کسٹم سمرا اظہر کی سربراہی میں کسٹم حکام نےلاہورائیرپورٹ پر کارروائی کی۔
ترجمان کےمطابق دبئی سے لاہور پہنچنے والے مسافر خالد راشد کےبیگ کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے 45 ہیرے ، 18 گھڑیاں اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں جن کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
مدارس رجسٹریشن بل : لگتا ہے کہ ایوان صدر بیرونی دباؤ کا شکار ہے ، ترجمان جے یو آئی ف
ترجمان کا کہنا ہےکہ تمام اشیاء کو قبضےمیں لےکر مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔