جاپان ایئرلائنز پر سائبر حملہ، فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

جاپان ایئرلائنز نے اپنےسسٹم پر سائبر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئےخدشہ ظاہر کیا ہےکہ ان حملوں کے نتیجے میں پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔
جاپان ایئر لائنز کےترجمان نےخبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہےکہ ’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ہمیں سائبر حملےکا نشانہ بنایا گیا ہے اور ہم صورتحال سے نمٹ رہے ہیں‘۔
انہوں نےکہا ان حملوں کا فلائٹ آپریشن پر اثر پڑنے کا امکان ہے،پروازوں میں تاخیر اور منسوخی ہوسکتی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایئرلائن ابھی تک خصوصی تاخیر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنےکےقابل نہیں ہے۔
آل نپون ایئرویز(اے این اے) کے بعد جاپان ایئر لائنز جے اے ایل ملک کی دوسری سب سے بڑی ایئرلائن ہے جو سائبر حملے کا نشانہ بننے والی تازہ ترین جاپانی کمپنی ہے۔
قازقستان،آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک
سنہ 2022 میں حکومت نےکہا تھا کہ ٹویوٹا سپلائر پر سائبر حملے کی وجہ سے سب سےزیادہ گاڑیاں فروخت کرنے والی کمپنی کو ایک دن کے لیے مقامی پلانٹس میں کام روکنا پڑا تھا۔
حال ہی میں مشہور جاپانی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ نیکونکو نے جون میں بڑے سائبر حملےکے بعد اپنی خدمات معطل کر دی تھیں۔
