اسنیٰ نامی طوفان کراچی کی ساحلی پٹی سے 500 کلو میٹردور چلا گیا

بحیرہ عرب میں موجود اسنیٰ نامی طوفان کراچی کی ساحلی پٹی سے 500 کلو میٹردور چلا گیا۔
محکمہ موسمیات نے طوفان کے متعلق نواں الرٹ جاری کر دیا، سندھ کے ماہی گیر آج سے سمندر میں جا سکتے ہیں، بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج رات تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی،کراچی میں آج بھی مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نویں الرٹ کے مطابق اورماڑہ سے سمندری طوفان کا فاصلہ 350 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں ہے۔سمندری طوفان گوادر کے جنوب میں 260 کلو میٹر دور ہے۔
الرٹ کے مطابق سمندری طوفان اسنیٰ جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہےاور اس کی شدت میں بھی بتدریج کمی آ رہی ہے۔سندھ کے ماہی گیر آج سے اپنے شکار پر جاسکتے ہیں۔جبکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج رات تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیاسی جماعتوں کواختلافات بھلا کر متحد ہونا ہوگا،یوسف رضاگیلانی
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواوں کی شدت کمی آ گئی ہے۔کراچی میں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔شہد قائد میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
