سائفرکیس کی جیل میں سماعت کیخلاف درخواست نمٹادی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹانے کا فیصلہ سنایا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کس بنیاد پر نمٹائی گئی تحریری فیصلے میں وجوہات سامنے آئیں گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ کچھ دیرمیں جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

آج چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور سائفر کیس کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس میں سیکریٹ ایکٹ کا سیکشن 5 لاگو ہی نہیں ہوتا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا سائفر امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید کو دیا گیا جسے وزارت خارجہ نے ڈی کلاسیفائی کیا اور جو اس وقت

کیا عام انتخابات کا فروری میں انعقاد بھی مشکوک ھے؟

وزارت خارجہ میں موجود ہے۔

Back to top button