ڈی چوک احتجاج : بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سےمتعلق 13 کیسز میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ڈی چوک احتجاج کے 13 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونےکا حکم دیتےہوئے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر بشریٰ بی بی کی 7 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

دوران سماعت فائلیں تیار کرکے نہ آنےپر جج نے بشریٰ بی بی کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ آپ فائلیں تیار کرکے آیا کریں،عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کررہے ہیں۔

وکلاء کی جانب سے ضمانت کی تمام درخواستوں پر 7فروری کی تاریخ مقرر کرنےکی استدعا کی گئی۔

وکلاء کی جانب سے بشریٰ بی بی کےسادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھا لگوانے پر جج نے برہمی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ ہرجگہ کہتے ہیں وی آئی پی پروٹوکول ملے،ایسا نہیں ہوسکتا،میں نے آپ کو انتظار نہیں کرایا،میں فیصلہ لکھوا رہا تھا وہ چھوڑ کر آپ کی ضمانتوں پر سماعت کررہا ہوں،جب عدالتی حکم نامہ نکلےگا اس پر ملزمہ کے دستخط اور انگوٹھا لگےگا۔

وکیل قدیر خواجہ کے بولنےپر جج نے اظہار برہمی کرتےہوئے کہاکہ یقین کرنا سیکھیں،عدالت پر یقین کیاکریں،آپ یقین کریں گےتو لوگ پھر آپ پر یقین کریں گے۔

فوجی عدالتوں کا کیس : ماسٹر مائنڈ کا کیس بھی فوجی عدالت میں چلے گا، وکیل وزارت دفاع

واضح رہےکہ بشریٰ بی بی کےخلاف ڈی چوک احتجاج پر اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔

بشریٰ بی بی کےخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 3،تھانہ مارگلہ میں 2،تھانہ کراچی کمپنی میں 2،تھانہ رمنا میں 2،تھانہ ترنول،کوہسار،آبپارہ اور کھنہ میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

Back to top button