جواء پرموشن کیس میں ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

لاہور کی مقامی عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر جوئے کی پرموشن کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ سماعت ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں ہوئی، جس میں تمام ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت نے فردِ جرم عائد کرنے کے بعد ملزمان کو صحتِ جرم سے انکار کرنے کا موقع دیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو آئندہ سماعت کے لیے 23 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان عرف ڈکی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جس میں ملزمان پر آن لائن جوا ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام ہے۔

Check Also
Close
Back to top button