بحرین میں 9 مارچ کے حملے کا نقصان امریکی میزائل کے باعث ہوا، رائٹرز

بحرین میں 9 مارچ کو ہونے والے حملے میں ایرانی ڈرون کے بجائے امریکی انٹرسیپٹر میزائل کے پھٹنے سے نقصان پہنچا، یہ بات رائٹرز کی تحقیقات اور بحرین حکام کی تصدیق سے سامنے آئی ہے۔

تحقیقات کے مطابق ایرانی ڈرون کو روکنے کے لیے پیٹریاٹ سسٹم استعمال کیا گیا، انٹرسیپٹر میزائل نے فضا میں ہی ایرانی ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا، جس سے ممکنہ انسانی جانیں بچ گئی۔

بحرین حکومت کے ترجمان کے مطابق جو نقصان ہوا اور لوگ زخمی ہوئے، وہ نہ تو ایرانی ڈرون کے زمین پر گرنے کا نتیجہ تھا اور نہ ہی پیٹریاٹ انٹرسیپٹر کے براہِ راست گرنے سے ہوا، دھماکے کے باعث درجنوں شہری زخمی ہوئے اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

رائٹرز کے مطابق اس حملے میں 32 شہری زخمی ہوئے اور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔ پہلے امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی ڈرون رہائشی علاقے سے ٹکرایا تاہم تحقیقات نے واضح کیا کہ نقصان اصل میں انٹرسیپٹر میزائل کے دھماکے سے ہوا۔

 

 

 

 

 

Back to top button