بارشوں سے نقصانات فطری عوامل کا نتیجہ ہیں، حکومت ذمہ دار نہیں: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلابی صورت حال سے ہونے والے جانی نقصانات کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ یہ نقصانات قدرتی آفت کے باعث ہوئے۔

پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں بارش اور ممکنہ سیلابی صورت حال پر بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے دوران جانی نقصان حکومت کی غفلت نہیں بلکہ فطری عوامل کا نتیجہ ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چکوال، جہلم اور راولپنڈی میں حالیہ بارشوں کے بعد جمع ہونے والے پانی کی 100 فیصد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

مریم نواز نے اس موقع پر بارشوں کے دوران وارننگ سسٹم کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سانحۂ سوات: محکمہ سیاحت کی سنگین غفلت بے نقاب، انکوائری رپورٹ جاری

انہوں نے 21 جولائی کو متوقع بارش کے ایک اور سپیل کے پیشِ نظر تمام متعلقہ محکموں کو پیشگی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جہلم، چکوال اور راولپنڈی میں نکاسی آب کا عمل مکمل اور مؤثر ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران پنجاب بھر میں مختلف حادثات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، کئی سڑکیں اور پل متاثر ہوئے جبکہ تیز بہاؤ نے متعدد رابطہ پل بھی بہا دیے۔

Back to top button