دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کئےجانے والےاداکارقرار

دانش تیمور انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے۔

اداکار دانش تیمورکے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 8.8ملین تک پہنچ گئی ہے۔

اداکار کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آپ کے مداحوں کو قریب سے دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعدادو شمار اصل زندگی کی محبت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں لیکن یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا میں بھی مداح آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔

Back to top button