درفشاں اداکار بلال عباس کےساتھ نکاح کی افواہوں پربول پڑیں

اداکارہ درفشاں سلیم کابلال عباس کے ساتھ نکاح کی افواہوں پرکہنا تھا کہ اگر کوئی شادی کرتا ہے تو یہ اس کا نجی معاملہ ہوتا ہے مگر پھر بھی کوئی شادی کب تک اور کیوں خفیہ رکھے گا اگلے ہی دن لوگ تصویر پوسٹ کر دیتے ہیں۔

اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کیساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر پہلی مرتبہ ردعمل دے دیا۔

درفشاں نے بتایا کہ جب وہ کردار ادا کر رہی ہوتی ہیں خاص طور پر رومانوی کردار تو ان کے اور ساتھی اداکار کے درمیان کیمسٹری ہونا بےحد ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اور بلال عباس کئی سینز کرواتے ہوئے ہنس پڑتے تھے کیونکہ ہم دونوں کو ہنسی بہت جلدی آجاتی ہے اور ہنسی روکنا مشکل ہوجاتا تھا اور ان کے درمیان آف کیمرہ جو کمسٹری یا طنز و مزاح تھا وہی آن کیمرہ بھی دکھائی دیتا تھا جو شائقین کو بھی پسند آیا۔

Back to top button