ڈارک چاکلیٹ دل اور جگر کے امراض سےبچنےکیلئےمددگارقرار

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ دل اور جگر کے امراض سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں؟ تو ایک مزیدار سوغات ڈارک چاکلیٹ کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں۔
جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈارک چاکلیٹ کھانے کی عادت دل اور جگر کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے۔چاکلیٹ میں موجود قدرتی مرکبات امراض قلب اور جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
اس تحقیق کے مطابق ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیونوئڈز مرکبات جسمانی ورم، تکسیدی تناؤ اور دیگر ایسے عناصر پر اثر انداز ہوتے ہیں جن سے امراض قلب اور جگر کے عام ترین عارضے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
چاکلیٹ میں موجود مرکبات ورم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں جبکہ جسم میں نائٹرک آکسائیڈ کی دستیابی کو بہتر بناتے ہیں۔
نائٹرک آکسائیڈ ایک ایسا مرکب ہے جو خون کی شریانوں کو کشادہ کرتا ہے اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔
ان مرکبات سے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بھی بہتر ہوتی ہے جس سے بھی امراض قلب کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
ایسے بھی کچھ شواہد سامنے آئے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ فلیونوئڈز جگر کے خلیات میں تکسیدی تناؤ کم کرتے ہیں۔
