دارالعلوم حقانیہ کے خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی : آئی جی خیبرپختونخوا

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہےکہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کے خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہاکہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں،دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جبکہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کرلی گئی ہے۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے بتایاکہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کرلی ہے،واقعہ میں غیرملکی اسلحہ بھی استعمال کیاگیا ہے، اسلحہ کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا؟
انہوں نےکہا کہ ضلع کرم میں حالات خراب کرنے والے 100 سے زائد ملزمان گرفتار ہوئے، ضلع کرم واقعات میں اب دہشت گردی کا عنصر بھی شروع ہوا ہے، کرم کےلیے الگ حکمت عملی بنالی ہے،امید ہے اب کوئی واقعہ نہیں ہوگا۔
9 مئی کیسز کی JIT کے سربراہ عمران کشور مستعفی
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا تھاکہ کچھ عرصے میں ضلع کرم میں پائیدار امن قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے،سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے،چند ماہ میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل کرلیا جائے گا۔
